سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 86 ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ سج گیا

86th International Motor Show Geneva

86th International Motor Show Geneva

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 86 ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ سج گیا ہے جس میں دنیا کے مشہور و معروف لگژری برانڈز کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی Palexpo کنونشن سینٹرمیں جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سیکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے 50 سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں موٹر شو 13 مارچ کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہیں جو توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 7 ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔