سوئیٹزرلینڈ اور جرمنی میں شب برات کی محافل کا انعقاد کیا گیا

سوئیٹزرلینڈ (علی جیلانی سے) خدا کی ذات بڑی غفعور و رحیم ہے اور اپنے بندوں پر رحمتوں کی بارش برساتی ہے۔سوئیٹزرلینڈ اور جرمنی میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شب برات کی محافل کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید علی جیلانی نے کہا کہ اس رات اللہ تعالیٰ جنت کے تمام دروازے اپنے بندوں کیلئے کھول دیتا ہے اور ہر فرشتہ پکارتا ہے کہ کوئی ہے جو بخشش طلب کرے رزق طلب کرے۔ دنیا اور آخرت میں اپنی سلامتی طلب کرے اس رات اللہ تعالیٰ فیصلہ کر لیتے ہیں کس نے اگلے سال تک جینا ہے خطاب کے بعد 100 نفل کا اہتمام کیا گیا اور اجتمائی دعا کی گئی۔ جرمنی کے شہر میونخ میں بھی جامع مسجد صوفیا میں شب برات کے سلسلے میں خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل سے علامہ حافظ اشرف قادری، صاحبزادہ ممتاز حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ محفل رات بھر جاری رہی نوافل کا اہتمام کیا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔

Syed Ali Gilani

Syed Ali Gilani

Allama Mohammad Ashraf Qadri

Allama Mohammad Ashraf Qadri

Alama Mummtaz Hussain

Alama Mummtaz Hussain