سوئزرلینڈ میں جشن آزادی کی شاندار تقریب

Switzerland Pakistan Independence Ceremony

Switzerland Pakistan Independence Ceremony

سوئزرلینڈ (سید علی گیلانی) سوئزرلینڈ کے شہر باصل میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی جارج دی افیئر جناب مرادبشیر صاحب تھے اس تقریب میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کر کے قومی یکجہتی کا مظاہر کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب سید علی گیلانی نے انجام دئیے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے جناب جہانزیب گجر نے کیا اور آقا کے حضور نعت کا ہدیہ رازیہ نے پیش کیا ، پاکستانی لیڈروں کے متعلق کئی مزاحیہ خاکے پیش کیے گئے، بچوں نے قومی ترانہ ہم زندہ قوم ہیں ، جیوے جیوے پاکستان کو بڑے خبصورت انداز میں پیش کیا، اور داد وصول کی، پروجیکٹر کے ذریعے پاکستانی ٹورزم کے متعلق فلم شادی کی رسم ، شہیدوں کی بیوی اور ماں کے بارے میں فلم کو بے انتحا پسند کیا گیا۔

ایک خوبصورت خاکہ خالد پنی اور خالد گجر نے سعودی حکمران اور پاکستانی حکمران کی ملاقات پیش کیا ، جسکو دیکھ کر لوگ بے انتہا محظوظ ہوئے، جہانگیر گجر نے وی آئی کلچر کے نقصانات کو بیان کیا اور آکر میں عبدلستار ایدھی کیلئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی، مہمان خصوصی جارج دی افیئر ایمبیسی آف پاکستان جناب مراد بصیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اس جشن آزادی کی شاندار تقریب کی تقریب میں شرکت کر کے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ میں پاکستانیوں میں ہوں انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی سے جا ری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مکمل امن کا گہوارہ بن جائے گا اور اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے اور دہشت گرد کی سوچ کو ان سے دور رکھنا چاہیے۔

بچوں کو کھیل کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں ایک سچے پاکستانی بنے اور اپنے عمل سے اور کردار سے سوئز معاشرہ میں اپنا مقام حاصل کریں تاکہ میڈیا جو ہمارے متعلق پروپگنڈہ کر رہا ہے اس کی نفی ہو سکے۔

آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور مراد بصیر صاحب نے جہانگیر گوجر کو ایمبسی کی جانب سے انعام دیا ، لوگوں کے مسائل سنے اور خان سجاد کے بنائے ہوئے لزیز کھانوں سے مہمانوں کے خاطر تواضع کی گئی۔