سید علی گیلانی کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں، حریت رہنما

Syed Ali Gilani

Syed Ali Gilani

سرینگر (جیوڈیسک) کشمیری حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان اور محمد یوسف نقاش نے کہا ہےکہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کے حقیقی ترجمان ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی 86 سال کی عمر میں اور طبیعت کی ناسازی کےباوجود اپنی موقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں، حریت کانفرنس صرف ایک ہے جس کی قیادت سید علی گیلانی کررہے ہیں،ہمیں ان ہی کی قیادت میں سیاسی سطح پر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔

حریت رہنما نعیم احمد خان نے سرینگر میں ایک بیان میںکہا ہی کہ کشمیر ی بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں متحد ہیں،ان کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیریوں کی جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نی کہا بھارت کی عزائم ناکام بنانے کے لئے پوری کشمیری قیادت کا متحدہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔