سید امجد علی شاہ کا حکیم بلوچ کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے حکیم بلوچ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں آئندہ انتخابات پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی قوت بن کر اُبھرے گی کراچی سمیت پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی بھٹو ازم کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتی ہے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو پورا کرکے ملک میں خوشحالی لاکر عوام کو بااختیار بنائیں گے۔

سید امجد علی شاہ نے کہاکہ حکیم بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت نیک شگون ہے انشا اللہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا اور پیپلز پارٹی عوام کا سمند ر بن جائے گی۔