سید امجد علی شاہ کا ندیم بھٹو کو کراچی کا جنرل سیکریٹری بننے پر مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے ندیم بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کا جنرل سیکریٹری بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ندیم بھٹو سنیئر،متحرک اور کارکنان کے ہر دلعزیز رہنماء ہیں امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم اور جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو کی قیادت میں شہر کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ بنے گا۔

انہو نے کہاکہ ندیم بھٹو کی کراچی ڈویژن کی جنرل سیکریٹری نامزدگی سے پیپلز پارٹی کراچی خصوصاً ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سید امجد علی شاہ نے ندیم بھٹو کی پی پی پی کراچی کا جنرل سیکریٹری نامزدگی پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے صدر نجمی عالم اور جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو کی قیادت میںبہترین پیپلز پارٹی کے کارکنان بہترین نتائج دینگے اور انشا اللہ شہر قائد کا آئندہ میئر پاکستان پیپلز پارٹی کا نامزد جیالا ہوگا۔