حاجی سید بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کلری اسپورٹس پلے گرائونڈ آگرہ تاج میں جاری آل کراچی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں عثمان شہید کیماڑی نے مضبوط حریف رحمن فٹ بال کلب ماری پور کو 5-2سے ،دوسرے میچ میں چنیسر بلو نے کانٹے دار مقابلے کے بعد عثمانیہ اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،تیسرے میچ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے مد مقابل داد میموریل کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض اختر کوچ ،شوکت گھوٹائی ،عبدالباقی ،نیاز احمد اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عرفان اور محمد اسلم ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔