سیدعرفان احمد شاہ المعروف نانگامست عمرہ کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے

Umrah

Umrah

لاہور (امتیاز علی شاکر) روحانی پیشوا سیدعرفان احمد شاہ المعروف نانگامست 5 جولائی کو بذریعہ لاہور ایئرپورٹ سے پرواز PK 759 پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے۔ جہاں آپ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف مسجد نبوی میں بیٹھیں گے۔

سید عرفان احمد شاہ نے آج یہاں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف اور عمرہ کی ادائیگی مسلم ممالک خاص طور پر پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے کی دُعا ،اُمت مسلمہ کی کامیابی و کامرانی کیلئے کرتے ہیں۔

آپ عمرہ اور اعتکاف کی ادائیگی کے بعد انشاء اللہ 19 جولائی کو بذریعہ پرواز نمبر PK 760 واپس لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے