سید خادم علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بدین میں تعزیتی پروگرام

Shehla Baloch

Shehla Baloch

بدین (عمران عباس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ فٹ بال ایسوسیئشن کے صدر سید خادم علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسیئشن بدین میں ایک تعزیتی پروگرام رکھا گیا جس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسیئشن کے صدر غلام قاسم خاصخیلی، سرپرست اعلیٰ محمد حنیف زئی، جنرل سیکریٹری مقبول احمد زئی، نواب علی اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تعزیتی پروگرام میں پاکستانی فٹ بالر شاہلیلہ بلوچ کی حادثاتی موت پر گہرے دک کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر صدر غلام قاسم خاصخیلی اور دیگر نے مرحومہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحومہ پاکستانی قوم کا ایک ستارہ تھی جس نے فٹ بال کے کھیل میں بہترین کارگردگی پر پاکستان کا نام روشن کیا۔۔