گلیانہ کی خبریں 8/3/2017

Malka

Malka

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں) کرنل ریٹائرڈ سید محمد ارشد شاہ کے لخت جگر کیپٹن سید جنیدارشد شاہ آف رسولپور سیداں نزد (ملکہ) صوابی آپریشن میں اپنے مادر وطن ملک پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے اللہ رب العزت ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے آمین۔ان کی نماز جنازہ تحصیل کھاریاں کے قصبہ ملکہ کے قریب ان کے آبائی گاو ¿ں رسولپورسیداں میں ادا کی جائے گی نمازہ جنازہ آج بعد از نماز ظہر اداکی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )آپریشن ردالفسادصوابی میں پاک فوج کے جوانوں کا دہشت گردوں سے آمنا سامنا ۔ آپریشن میں 5دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آرتفصیل کے مطابق صوابی آپریشن انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نواحی موضع رسول پور کے سید جنید ارشد شاہ بھی جام شہادت نوش کر گئے ۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کیا جائے گا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے برپاکردہ فسادکاحساب دیناہوگا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔انھوں نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ محکمہ ہیلتھ میں تعینات DDHOسید علی محمد شاہ کے بھانجے تھے ۔اور پاک آرمی کے ریٹائرڈ کرنل حسن شاہ کے بھتیجے تھے ۔کیپٹن جنید کی زیادہ تر فیملی پاک فو ج میں اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ صوابی میں مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ کی نماز جنازہ اور تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہو گی ۔پاک فوج کے دستے سلامی دیں گے ۔اور تدفین کے بعد گلدستے بھی رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ کا ایک بھائی اور ایک بہن ہے ۔کیپٹن جنید ارشد کے بڑے بھائی سید جواد ارشد بھی پاک آرمی میں کیپٹن کے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ صوابی میں مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ کی نما زجنازہ پشاور گریژن میں ادا کرنے کے بعد آج آبائی گاوں رسولپور سیداں لائی جائے گی ۔پشاور گریژن میں کیپٹن جنید کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل بلال اکبر نے بھی شرکت کی ۔کیپٹن جنید کی میت کھاریاں لائی جائے گی اور ان کی تدفین کھاریاں کے گاوں رسولپور سیداں میں ادا کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )تھانہ گلیانہ کے نواحی موضع رسولپور سیداں کے رہائیشی کیپٹن جنید کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے پاک فوج کے خصوصے دستے شریک ہوں گے ۔علاقہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔جبکہ آج پاک فوج کے جوان اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )کیپٹن جنید شہید کے والد محترم کر نل (ر)ارشد شاہ بھی پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(زاہد مصطفی اعوان نمائندہ خبریں )کیپٹن جنید شاہ کی عمر 26 سال تھی ۔کیپٹن جنید 1991میں ملکہ کے نواحی موضع رسول پور سیداں میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے اپنی تمام تر تعلیم اپنے والد محترم کے ساتھ اے پی ایس سکول و کالجز میں ہی حاصل کی ۔اور پاک فوج میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔