سید منور حسن آج الاخوان مسجد نیو کراچی میں خطبہ جمعہ دیں گے

Syed Munawar Hassan

Syed Munawar Hassan

کراچی : امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان صبر و برداشت اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔ شب قدرکی بابرکت ساعتوں میں قرآن نازل کیا گیا اور یہ رات ہزار مہینوں کی عبادت سے برتر ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوںپر اس عظیم رات کی صورت میں رحمت ومغفرت کے درکھول دیتے ہیں شب قدر کے حصول اور قیام اللیل کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرنے چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کو بھولا ہوا سبق یا ددلا نے اور سیدھی راہ دکھانے والا مہینہ ہے،اس مہینے میں غزوہ بدر یوم فتح مکہ،یوم باب الاسلام،نزول قرآن،لیلتہ القدر اور قیام پاکستان جیسے عظیم واقعات ہوئے۔ان واقعات نے اللہ کی کبر یا ئی ثابت کی ہے۔

رمضان کے ماحول کو سال کے بقیہ 11مہینوں میں بھی برقرار رکھا جائے۔ رمضان المبارک تربیت جہاد،تزکیہ نفس اور غلبہ اسلام کا مہینہ ہے۔ قرآن وسنت سے روگردانی کی وجہ سے آج ہم بے پناہ مسائل اور مشکلات کاشکار ہیں،پاکستان کے تمام مسائل کا حل بابرکت اسلامی انقلاب سے ممکن ہے،تحریک اسلامی کے کارکن کا مقصد زندگی اللہ تعالیٰ کی زمیں پر اللہ تعالیٰ کے نظام کا نفاذ ہونا چاہے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320