سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج شاہ فیصل کالونی میں کھیلا جائیگا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 5جون 2016ء بروز اتوار شام 5بجے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں کھیلا جائیگا۔

فائنل کے اختتام پر منعقدہ شایان شان تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی محمد زمان ناریجو فاتح، رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کرینگے۔

تقریب میںاراکین صوبائی اسمبلی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن اور کراچی کے 6ڈسٹرکٹس کے عہدیدران شرکت کرینگے۔