سید نیئر رضا کا نشاط ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے گرجا گھروں کا دورہ

Visit

Visit

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح ضلع کورنگی میں مسیحی عوام نے کرسمس جو ش و خروش کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات کا انعقاد ،کرسمس کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف خصوصی بلدیاتی انتظامات، مسیحی عوام کو کرسمس کے موقع پر مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں پر مثالی بلدیاتی انتظامات پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا سے اظہار تشکر ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں قائم مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کادورہ کرکے مسیحی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات کرکے انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی عوام کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی عوام کو کردار قابل تقلید ہے آج کے دن عہد کیا جائے کہ ہم متحد ہوکر ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیوایم مسیحی عوام کو اپنا بازو سمجھتی ہے اور خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں ہمارا رشتہ مسیحی عوام سے قائم رہے گا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم بین المذاہب ہم اہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لئے جدو جہد کرتے رہیں گے بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی جانب سے ضلع کورنگی کے گرجا گھروں میں بلدیہ کورنگی ضلع کونسل کے اقلیتی رکن اسلم پرویز نے اقلیتی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کرسمس کیک اور پھو لوں کے گلدستے پیش کئے اور کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی