سید ظفر عباس سبز واری اور سول جج وقار احمد سدھو کا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

Syed Zafar Abbas,Visit

Syed Zafar Abbas,Visit

جھنگ : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سید ظفر عباس سبز واری اور سول جج وقار احمد سدھو نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 12 حوالاتی/اسیران کو جیل سے ذاتی مچلکوں پر فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمد, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حق نوازایگزیکٹیو اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل جاوید رشید اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر عباس سبز واری نے وزٹ کے دوران جیل ہسپتال اور لنگر خانہ میں قیدیوں کیلئے تیار کیا جانے والا کھانے کا معیارچیک کیا۔

اس دوران وہ اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے جہاں انہوں نے انکے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔فاضل جج نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوںنے جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو تسلی بخش پاکر سپرنٹنڈ نٹ جیل کو ہدایت کی کہ یہ معیار ہمیشہ کیلئے برقرار رکھا جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔