شام : حلب میں حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی

Aleppo Ceasefire

Aleppo Ceasefire

حلب (جیوڈیسک) جنگ بندی پر عملدرآمد آج مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے سے شروع ہو گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے روس کے ساتھ اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔

شام میں فروری کے آخری ہفتے میں جنگ بندی کی گئی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ گزشتہ دو ہفتوں میں لڑائی کے دوران تین سو سے زائد لوگ مارے گئے۔

ادھر شامی میڈیا کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔