شامی فوج کی دمشق میں بمباری، 70 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی

Syria Bombing

Syria Bombing

دمشق (جیوڈیسک) حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کے زیرتسلط علاقے ڈوما میں شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شامی فوج نے دمشق کے قریب حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کے زیرتسلط علاقے ڈوما میں بازار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کے زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ بازار میں کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیموں کے مبصرین کے مطابق فوج کی جانب سے کی گئی بمباری شہری علاقے میں کی گئی جب کہ کارروائی میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
واضح رہے کہ دمشق کے قریبی علاقے ڈوما کو حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔