شام میں اسد قوتوں کی بمباری سے 10 افراد ہلاک

Syria Bombing

Syria Bombing

شام (جیوڈیسک) شام کے شمال مغربی شہر عدلیب سے منسلک ماریت الا مصرین قصبے کے ایک بازار پر فضائی حملے سے دس افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

قصبے کے سول دفاع افسر محمد یحیی کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے ایک طیارے نے قصبے پر بمباری کی جس سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، زیر ملبہ آنے والے شہریوں تک رسائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں ترکی اور روس کی ضمانت میں جھڑپیں کرنے والے گروہوں کے درمیان تیس اگست کو فائر بندی کا قیام عمل میں آیا تھا۔

تا ہم ملکی انتظامیہ کی قوتوں کی دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقوں غوطہ اور بارادا وادی میں فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔