شام پر حملہ کر کے امریکہ نے تعلقات خراب کر دیئے ہیں: روس

President Trump and  Vladimir Putin

President Trump and Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) روسی صدر ولا دیمیر پوٹین نے امریکہ کی طرف سے شامی ہوائی اڈے پر کروز میزائل حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

کریملن کے مطابق، اس اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں ایک اعلامیئے میں امریکی حملے کو جارحانہ قرار دیتےہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا اور اس جارحانہ عمل نے امریکہ۔روس تعلقات کو خراب کر دیا ہے۔

اس اجلاس میں وزیراعظم دیمیتری میدویدیف، وزیر دفاع سرگی سوئیگو اور بعض خفیہ ایجنسیوں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔