شام: محصور علاقوں تک امداد پہنچانے کی اجازت مل گئی،اقوام متحدہ

UN-Syria-Aid

UN-Syria-Aid

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شامی حکومت نے فوجی محاصرے کے شکار سات مقامات میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی ترجمان نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مسٹورا کے دورہ دمشق کے بعد شامی حکومت نے سات محصور شہروں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے رضاکاروں کی ان مقامات تک رسائی کی اجازت دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی جانب سے محاصرہ زدہ شہروں دیر الزور، الفوعہ، کفریا، ادلب گورنری، مضایا، زبدانی، کفر بطنہ اور معظمیہ الشام میں امدادی قافلوں کو رسائی دینے کی اجازت دی ہے۔ آئندہ ایام میں ان علاقوں میں متاثرین تک خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔