شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات ہونگی : جان کیری

John Kerry

John Kerry

دمشق (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے شام میں عبوری جنگ بندی کی تمام مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا امریکہ اور روس مل کر ایسا طریقہ کار مرتب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے تحت داعش اور القاعدہ کیخلاف کی جانیوالی تمام کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

کیری نے مزید کہا کہ روسی وزیر خارجہ لاروف اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں جانب سے سامنے آنیوالی خلاف ورزی کی اطلاعات کے بارے میں دنیا کے سامنے بحث نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے فرانس کی جانب سے شامی اور روسی جنگی طیاروں کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں فضائی حملوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔