شام کے شہر حلب پر بمباری، بچوں سمیت 53 افراد مارے گئے

Aleppo Bombing

Aleppo Bombing

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب پر بمباری سے بچوں سمیت 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔ روسی اور شامی طیاروں نے 50 سے زائد حملوں میں درجنوں بم گنجان آبادی والے علاقوں میں گرائے۔

دوسری جانب داعش کے گڑھ رقہ کا قبضہ چھڑانے کے لیے شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ حکومتی فوج کو داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

روسی طیارے رقہ کی سرحد سے متصل علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔