شام: شہر ادلب میں روسی فضائیہ کی کارروائی، 43 افراد ہلاک

 Russian Air Force

Russian Air Force

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر ادلب میں مبینہ طور پر روسی فضائیہ کی کارروائی میں تینتالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شہری دفاع کے کارکنوں کے مطابق مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شامی حکومت اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں کلسٹر بموں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔