شام : اتحادی طیاروں کی بمباری، داعش کا سینئر رہنما ابو عمر الشیشانی ہلاک

Omar al Chechen

Omar al Chechen

دمشق (جیوڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے ابو عمر 4 مارچ کو قصبے الشدادی پر ہونے والی بمباری میں ہلاک ہوا۔ وہ سابق روسی ریاست جارجیا کا شہری تھا اور داعش میں بطور وزیر جنگ خدمات انجام دے رہا تھا۔

ابو عمر کے بارے میں اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام تھا۔ وہ چیچنیا میں روسی فوج کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کی وجہ سے عمر دی چیچن کے نام سے بھی مشہور تھا۔

ابو عمر الشیشانی دو ہزار بارہ میں خانہ جنگی کے آغاز پر شام پہنچا تھا اور داعش میں شامل ہوا تھا۔