شام میں اتحادی فورسز کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

Syria Bombing

Syria Bombing

دمشق (جیوڈیسک) شام میں امریکا کی سربراہی میں اتحادی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے خلاف کارروائی میں مصروف امریکا کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے صوبہ حلب کے گاؤں دالی حسن میں بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور ان کے والدین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے اب تک شام میں داعش کے خلاف جاری امریکی اتحادی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 150 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم اتحادی فورسز عام شہریوں کی ہلاکتوں کو ماننے سے انکار کرتی ہیں۔