شام میں قیام امن کیلئے حکومت اور حزب اختلاف کے مابین مذاکرات آج ہوں گے

United Nations

United Nations

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شام میں قیام امن کے لئے حکومت اور حزب اختلاف میں مذاکرات آج سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو رہے ہیں۔

جنیوا پہنچنے پر حزب اختلاف کے وفد نے اقوام متحدہ کے سفیر سٹیفن ڈی مسٹورا سے ملاقات کی۔ حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی ایچ این سی جمعہ کو جنیوا مذاکرات میں شامل ہونے کو راضی ہوئی تھی۔

جبکہ شامی حکومت کا وفد پہلے ہی مذاکرات میں شرکت کیلئے جنیوا میں موجود ہے۔ ڈی مسٹورا نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مذاکرات کروائیں۔