شام: فرانس کے لڑاکا طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

Fighter Planes

Fighter Planes

دمشق (جیوڈیسک) فرانس کے لڑاکا طیاروں نے پہلی بار شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں داعش کا ایک تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے فرانسیسی فضائیہ نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جن کی نشاندہی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے دوران کی گئی تھی۔