شام میں فائر بندی ممکن بنائی جائے: اقوام متحدہ

Stephen Brian

Stephen Brian

واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے امور برائے امداد انسانی کے نائب سیکریٹری جنرل اسٹیفن برائن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حلب شہر میں فوری طور پر فائر بندی کا اطلاق ممکن بنایا جائے۔

سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورت حال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتےہوئے برائن نے کہا کہ شام کے شہر حلب میں امداد کی رسائی کےلیے 48 گھنٹے کی فائر بندی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں اس وقت دو ملین افراد بنیادی ضروریات کے محتاج ہیں جہاں خوراک کے ذخائر میں بتدریج کمی ہورہی ہے ،بجلی منقطع ہے اور ادویات کی قلت بھی شروع ہو گئی ہے جنہیں دور کرنے کے لیے فائر بندی ممکن بنائی جائے۔