شام : حکومتی فضائیہ کی بمباری سے داعش کے 38 شدت پسند ہلاک

Jet Plane Attack

Jet Plane Attack

دمشق (جیوڈیسک) شام میں حکومتی فضائیہ کی بمباری سے داعش کے اڑتیس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیرین آبزرویٹری کمیشن کے مطابق حمص صوبے میں پلمائرا سمیت کئی علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں یہ جنگجو مارے گئے ہیں۔

روس کی طرف سے شام کو ملنے والی فوجی امداد کے بعد فضائی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔