شام میں اسپتال پر فضائی حملہ، 15 افراد ہلاک

Aleppo Bombing

Aleppo Bombing

حلب (جیوڈیسک) شام میں سرگرم کارکنوں کے مطابق مشرقی ضلع الشعار میں واقع بایان اسپتال کے قریب بم گرا۔

حملوں کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں جلتی ہوئی اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فضائی حملے کس کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے ؤ حکومتی افواج اس منقسم شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ ملک کا ایک ایک انچ باغیوں سے بازیاب کرایا جائے گا۔

صدر اسد نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان جو باغیوں کے سب سے بڑے حامی ہیں ان کی امیدوں اور خوابوں کو حلب میں دفن کر دیا جائے گا۔