شام : داعش کے حملے میں دو فوجی افسران سمیت 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Syrian Soldier

Syrian Soldier

دمشق (جیوڈیسک) سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجؤوں نے پلمائرا شہر کے قریب تیفر ائیر پورٹ پر دھاوا بولا دیا۔

حملے میں دو اعلی فوجی افسران سمیت بیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں شامی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گرایا گیا۔ جس میں دونوں فوجی افسران موجود تھے۔

داعش نے شدید جھڑپوں کے بعد گیارہ دسمبر کو پلمائرا پر دوبارہ قبضہ کیا تھا۔