شامی فوج کا صوبے درعا کے قصبے شیخ مسکین پر قبضے کا دعویٰ

Syria Military

Syria Military

دمشق (جیوڈیسک) شامی فوج نے جنوبی صوبے درعا کے قصبے شیخ مسکین پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر شہر کی سڑکوں پر فوجی نعرہ بازی کرتے اور گشت کرتے نظر آتے ہیں۔

فوٹیج میں تباہ شدہ قصبہ بھی دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب باغی گروہ فری سیرین آرمی نے شیخ مسکین پر فوج کے قبضے کے دعویٰ کی تردید کر دی ہے۔