شام میں زہریلی گیس کا استعمال اشارے ملے ہیں: یو این ایجنسی

UN Agency Watchdog

UN Agency Watchdog

برلن (جیوڈیسک) جرمنی نے مزید 4 ’ٹورناڈو‘ جاسوس طیارے شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھیج دیئے۔ جرمن حکام کے مطابق یہ طیارے ترکی میں اینجرلیک میں قائم مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی چھاؤنی میں تعینات ہوں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ تکنیکی عملہ ضروری آلات کے ساتھ پیر کے روز ہی روانہ ہو گیا تھا۔ رواں ماہ کے وسط سے کْل 6 ٹورناڈو طیارے داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ یہ جرمن طیارے کسی جنگی آپریشن میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ان کی ذمہ داری صرف نگرانی اور جاسوسی ہو گی۔

اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ اسے شام میں کچھ افراد کو سرین یاسرین جیسی زہریلی گیسوں سے متاثر ہونے کے اشارے ملے ہیں۔آرگنائزیشن فار پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز کے مشن نے کہا کہ وہ شامی حکومت کی جانب سے رپورٹ کئے گئے زہریلے کیمیکلز کے استعمال کے 11واقعات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

روس نے کہا ہے اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ داعش نے شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ ادھر شامی اپوزیشن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات سے قبل اعتماد کی فضا کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعات کب اور کس مقام پر پیش آئے۔ ایک واقعہ سے متعلق افراد کے خون کے نمونوں سے ظاہر ہوا کہ کچھ افراد کو سرین یا اس جیسی دوسری گیس کا سامنا رہا ہے۔