شام میں سیاسی تبدیلی نہ آئی تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے: سعودی وزیر خارجہ

Adel al Jaber

Adel al Jaber

ویانا (جیوڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ شام میں سیاسی طریقے سے تبدیلی نہ آنے کی صورت میں باغیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ویانا میں شام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں اگر بشارالاسد کو سیاسی حل کے ذریعے نہ نکالا گیا تو وہ شام کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باغیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔