شام میں ’محفوظ علاقوں‘ کے قیام کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزیر دفاع

 James Mattis

James Mattis

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے کہا ہے کہ امریکا شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کی روسی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

میٹس کا تاہم یہ بھی کہنا تھا کہ اس منصوبے کے حوالے سے کئی جواب طلب سوالات موجود ہیں جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا یہ مؤثر بھی ثابت ہو گا یا نہیں۔

ڈنمارک کے سفر پر اپنے ساتھ جانے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹِس کا کہنا تھا ان مجوزہ جنگ بندی علاقوں کی سرحدوں کا تعین ابھی ہونا باقی ہے گو کہ ان علاقوں کے بارے میں کافی حد تک اندازے واضح ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی اس بات کا اندازہ لگایا جانا بھی باقی ہے کہ یہ منصوبہ داعش کے خلاف امریکی جنگ پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔