شام: باغیوں اور سرکاری فوج کی لڑائی میں شہر حلب کھنڈر بن گیا

City Ruins

City Ruins

دمشق (جیوڈیسک) باغیوں اور سرکاری فوج کی لڑائی میں شام کا شہر حلب کھنڈر بن گیا ہے۔ لڑائی اور تباہی کی فوٹیج انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

فوٹیج میں حلب کے علاقے السُکری میں سرکاری فوج کے حملے کو دکھایا گیا ہے۔

حملے کے بعد فضا میں گرد اڑتی نظر آتی ہے جبکہ لوگ ایک عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو نکالتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دوسری فوٹیج سیف الدولہ کے علاقے میں لڑائی کی ہے۔