شام سے روس نے اپنی افواج کی مرحلہ وار واپسی کا اعلان کر دیا

Russian Army in Syria

Russian Army in Syria

ماسکو (جیوڈیسک) عالمی طاقتوں کے درمیان میدان جنگ بنے شام میں امن کی امیدیں روشن ہونے لگیں۔

اسد حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات کی جانب پیش رفت کے بعد روس نے بھی اپنی افواج کی مرحلہ وار واپسی کا اعلان کر دیا۔

روسی فوج کے سربراہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن کی ہدایت پر وزارت دفاع نے شام میں موجود روسی افواج کی واپسی کا آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں شامی حدود میں موجود روس کے طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی کشتیوں کو واپس روس روانہ کر دیا گیا۔

روس کا طیارہ بردار جہاز گزشتہ سال نومبر میں شامی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔