شام: روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں 40 افراد ہلاک

Fighter Plane

Fighter Plane

دمشق (جیوڈیسک) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن کمیشن کے مطابق حملے صوبہ ادلیب میں اریحہ نامی قصبے پر کئے گئے ہیں جو کہ اسلامی جنگجؤوں کے قبضے میں ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ حملوں میں ہلاک تمام افراد عام شہری تھے۔ اس حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

روس نے شام میں مداخلت کے بعد بشار الاسد کے مخالفین کے خلاف اب تک سینکڑوں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مرنے والے اکثر عام شہری ہی ہوتے ہیں۔