شام : الباب کے نزدیک خودکش دھماکا، 41 افراد ہلاک

Syria Blast

Syria Blast

سیسن (جیوڈیسک) سیکیورٹی حکام ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا شہر الباب سے 8 کلو میٹر دور سیسن کے علاقے میں ہوا۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے گنجان آباد علاقے میں دھماکا کیا ہے۔

الباب جسے چند گھنٹے قبل ہی ترک فورسز نے داعش کے قبضے سے چھڑایا ہے۔ ترکی اور اتحادی افواج نے داعش کے خلاف اگست 2016 میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔