شام : فوجی ہیلی کاپٹروں کا بیرل بموں کا استعمال، 21 شہری ہلاک

Syria Attack

Syria Attack

دمشق (جیوڈیسک) شامی فوجی ہیلی کاپٹروں نے صوبہ درعا میں بیرل بموں کا استعمال کیا جس سے اکیس شہری ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ شام میں کام کرنے والی برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے ہیلی کاپٹروں نے باغیوں کے زیر کنٹرول صوبہ درعا کے قصبے بسرا الشام پر بیرل بم برسائے جس سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔