شام میں جاری ظلم کیخلاف عالم اسلام کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ بے گناہوں کی قتل کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا، داعش جیسی تنظیمی عالم اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ،شام میں جاری ظلم کیخلاف عالم اسلام کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ،پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عالم اسلام اس وقت بہت سے مسائل سے دوچار ہیں اسلامی ممالک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگوں میں دھکیلا گیا اب دنیا بھر میں مسلمان مظلومانہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مسلم حکمران بے شرمی سے اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہاکہ بشار الاسد کے شام میں مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے ،آج محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو کیا ہوگیا جن پر دشمن حاوی ہورہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ بیت المقدس میں اسرائیل کا ظلم کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مسلم حکمرانوں کو منظم ومستحکم ہوکر میدان میں آنے کی ضرورت ہے ، عالم اسلام کو طیب اردگان جیسے نیڈر بہادر حکمرانوں کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بعض عناصر ملک میں مخصوص طبقے کو داعش قرار کے حامی قرار دیکر پروپیگنڈہ کررہے ہیں جو کسی صورت درست عمل نہیں ہے ، داعش جیسی تنیظمیں عالم اسلام کی بندنامی کا باعث ہیں ، اسلام امن کا داعی ہے اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایسے لوگ فتنہ اور عالم اسلام کیخلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف شدت پسندی دیکھائی گئی ظلم وتشدد کیا گیا جس کے ردعمل میں داعش جیسی تنظیمیں وجود میں آئی اور عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کو سازش کا موقع مل گیا۔

انہوں نے کہاکہ مدارس پر دہشت گردی کاالزام بینیاد ہے اسلام امن کا دین ہے اور مدارس امن کے داعی ہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، انہوں نیکہا کہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہو چکی ہیں۔ہر جگہ امت مسلمہ کیخلاف محاذ سجائے ہوئے ہیں، ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عرب ممالک کے مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کے ذریعے سے الجھا کر رکھا گیا اور مشرقی مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر میں الجھا کر رکھا گیا، ماضی میں صلیبی سازش کے تحت ہی نائن الیون کے واقعات کرائے گئے اور اس میں القاعدہ کو زبردستی ملوث قرار دے کر افغانستان کے مسلمانوں سے ان کی آزادی چھینی گئی، ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے۔

جس کے اثرات آج پوری دنیا میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراق میں داعش کو بھی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان میں لایا گیا تاکہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہو اور امریکا و دیگر اسلام دشمن ممالک کو اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کا موقع مل جائے، اس کے بہانے عربوں کی تیل کی دولت پر مکمل قبضہ اور مسلمانوں کو غلام بنایا جا سکے۔ مفتی محمدنعیم نے عوام الناس سے اپیل کی ہے مبارک ساعتوں میں دنیا بھرکے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔