شامی فضائیہ کے طیاروں کی بازار پر بمباری، 44 افراد ہلاک

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے جنوب مشرقی علاقے میں شامی فضائیہ کے طیاروں نے بازار میں بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ صوبہ ادلب میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 37 افراد مارے گئے جن میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے بازار پر حملے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک فضائی حملوں میں ہزاروں افراد خواتین اور بچوں سمیت مارے جا چکے ہیں۔