شامی فوج کے ہیلی کاپٹر کی حلب پر بمباری، 10 افراد ہلاک 30 زخمی

Aleppo Bombing

Aleppo Bombing

حلب (جیوڈیسک) شامی فوج کے ہیلی کاپٹر کی حلب کے رہائشی علاقے انصاری پر بمباری کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیرل بم کے حملے سے متعدد مکانات ،کاروباری مراکز اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے ۔شہری تنظیموں کی ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔

سرکاری افواج چار سال سے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر سکوڈ میزائل ، ویکم اور کلسٹر بم برسا رہی ہیں ۔ جس کے نتیجے میں شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے اور شاہراہیں ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔