شامی بحران کے حل کیلئے فریقین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: پیوٹن

Putin

Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے روس معیشت، سیاست اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یورپ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے اپنے یورپی ہمسایوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بحر اوقیانوس کے پار سے احکامات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ شام کا بحران حل کرنے کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔