شامی بحران کا واحد حل سیاسی مذاکرات پر مبنی ہے، عرب لیگ

Arab League

Arab League

سعودی عرب (جیوڈیسک) شامی بحران پر بات چیت کی غرض سے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے والی عرب لیگ نے بشارالاسد، اس کے حمایتیوں اور دہشت گرد تنظیموں کے حلب پر حملوں کی مذمت کی۔

عرب لیگ کے مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ وزراء خارجہ کی سطح کے ہنگامی اجلاس میں حلب سمیت شام کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا ، جس کے بعد ایک اختتامی اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

عرب لیگ کی شام کی آزادی و ملکی سالمیت کے حوالے سے وابستگی پر زور دیے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ “شامی بحران کا واحد حل تمام تر طرفین کی شراکت اور عوامی مطالبات کو پورا کرن پر مبنی ایک سیاسی حل ہے۔

لبنان کے غیر جانبدار رہنے والے اس اعلامیہ کی اجلاس میں شریک 20 ملکوں نے منظوری دے دی۔