شام : فورسز کی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

Syrian Forces Bombed

Syrian Forces Bombed

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب میں فورسز کی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی گئی۔

شام کے شہر حلب میں صدر بشار الاسد کی فورسز نے شدید بمباری کی ہے، جس میں ایک مسجد بھی شہید ہو گئی، حکام کے مطابق بمباری میں کئی دکانیں اورعمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔

شام میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے گروپ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد عمارتوں کو آگ لگ گئی اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں حکومتی فورسز اور داعش کے باغیوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔