شام : سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی، 69 افراد ہلاک

Syrian Forces

Syrian Forces

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صوبے حلب کے شمالی قصبے المالے میں حکومت کے حامی فوجیوں اور باغیوں میں شدید لڑائی میں انہتر افراد مارے گئے ہیں۔

شام میں سرگرم برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں تیس فوجی اور انتالیس باغی شامل ہیں۔

ہلاکتیں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہوئیں۔