شامی جنگی طیارے کی ادلیب پر بمباری ، 11 شہری ہلاک

Syrian Warplanes Bombing

Syrian Warplanes Bombing

ادلیب (جیوڈیسک) شامی فوج کے جنگی طیارے کی ادلیب شہر پر بمباری سے 11 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادلیب دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جنگی طیارے کی مخالفین کےزیر کنٹرول ادلیب شہر کے جنوبی رہائشی علاقے پربمباری سے عورتوں اور بچوں سمیت 11 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔متعدد عمارتیں مسمار ہو گئی ہیں ۔ ان عمارتوں کے ملبے سے انسانوں کو نکالنے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

کل بھی شامی طیاروں نے ادلیب کے علاقوں ال نومان اور کفر نبی پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 53 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔