نظام مصطفی کے انقلاب میں ہی دنیا و آخرت کی ترقی ہے، سابق مرکزی صدر ڈاکٹر جاوید اختر

Nizam e Mustafa

Nizam e Mustafa

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کا مقصد و منشور نوجوان طلبہ کے دلوں میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنے کے مشن پر گامزن ہے جو کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انجمن طلبہ اسلام اس ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے اپنی حتمی منزل سمجھتی ہے، نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انقلاب میں ہی دنیا و آخرت کی ترقی ہے، معیشت کا سودکے نظام سے پاک ہونا، مذہبی اقلیت کو محفوظ ہونا، مسلمان کی دوسر ے مسلمان سے قربت اور محبت کا تعلق ہونا، معاشرے میں اعتماد ، برداشت، اورمذہبی رواداری ہونا، ملک میں حضور علیہ السلام پر نافذ ہونے والے قرآن کا نظام نافذ ہونا، مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع اصل میں پاکستان کی بفاء کی ضمانت ہے۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ایک منفرد تربیتی نشست جس میں انجمن طلبہ اسلام کے تین سابق مرکزی صدور کی خصوصی شرکت اور عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابق مرکزی صدراور جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ شفیق احمد بڑوڑو نے کہا کہ عالم اسلام کو پھر سے یکجا ہو کر اغیار کا مقابلہ کرنا ہوگا، آپس کی ضد اور انا نے پوری ملت اسلامیہ کو مسلسل اذیت اور تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے، اس وقت یمن، شام، مصر، فلسطین، عراق، افغانستان، برما اور دیگر اسلامی ممالک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہ اور فوج جرنیل برابر کے قصوروار ہیں، شائد ان ذمہ درار لوگوں کی غریت ایمانی ختم ہو چکی ہے۔

اس تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابق مرکزی صدر عبدالعزیزنے کہا کہ نوجوان طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ معاشرے میں اسلامی انقلاب لانے سے پہلے خود اپنی ذات میں تعلیمی و اسلامی انقلاب لانا ہوگا، جب تک ایسا نہ ہوا، کردار سازی پر توجہ نہ دی گئی اور طلبہ کو ان کی زندگی کے رہنما اصول ترتیب دینے کی تربیت نہ دی گئی تب تک معاشرے میں کوئی بھی تبدیلی ممکن نہیں ہے ، اس تربیتی نشست میں خصوصی شرکت انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کی، ان کے علاوہ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام، جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی، ناظم ضلع کورنگی محمد علی معاویہ ، ناطم ملیر ٹائون سید عمر فاروق اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔