موجودہ ایوان اور نظام میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑ سکے، محمد اویس نورانی

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، اسی طرح اسرائیل نے فلسطین میں لاکھوں فلسطینیوں کا قتل عام اور معذور کیا۔

امریکہ نے افغانستان میں دس لاکھ اور عراق میں دس لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کیا، لیبیا میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا، شام میں اب تک دو لاکھ سے زائد مسلمان شہید کئے جا چکے ہیں، یمن میں بھی ہزاروں مسلمانوں کو ذبح کیا گیا،5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی اسلام بھی ہے، اسلام اس وقت کفار کے نرغے میں ہے، ایسے دور میں ہمیں بحیثیت مسلم قوم فیصلہ کرنا ہوگا اور کفارکا معاشی و معاشرتی بائیکاٹ کرنا ہوگا،اسلامی ممالک کو چاہیے کہ غیر اسلام ممالک سے تجارت ختم کردیں۔

پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ بھارت سے تجارت ہر سطح پر ختم کردی جائے، اس ملک کے وزیر اعظم لاکھوں کشمیریوں کے خون کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں،جو کہ نظریہ پاکستان سے غداری ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، جو کشمیر کاز کو بیچنے کوشش کرے گا وہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ موجودہ ایوان اور نظام میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کا مقدمہ لڑ سکے اور کشمیریوں کے موقف پر ڈٹ کر اقدامات کرسکے۔

2017کشمیریوں کا سال ہے پاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادی کے لئے تیار ہوجائے، اب کشمیر کو آزاد کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاء اللہ بہت جلد مکمل کشمیر پر پاکستان کا حصہ ہوگا،تحریک آزاد ی کشمیر جمعیت کے منشور اور دستور کا حصہ ہے،ہم آزادی کشمیر کے لئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کرتے رہیں گے،پاکستان اور کشمیر ایک جان دو قلب ہیں، کشمیر کا مسقبل اور خطے کا امن پاکستان کے ساتھ ہونے میں ہے،بھارت ایک عالمی دہشت گردی ہے۔

شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے اور تنازعے پر ناکام ہوچکا ہے،او آئی سی فقط تماشائی ہے، ایسے میں کسی نئے محاز یا اتحاد کی ضرورت ہے جو صرف کشمیر اور فلسطین کے معاملے کو حل کرنے کے لئے ہو،جے یو پی کے تحت ملک بھر میں مظاہرے، ریلیاں اور کشمیر کانفرنسزمنعقد کئے گئے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، لاہور میں مرکزی رہنما پیر اعجاز ہاشمی،ملتان میں قاری احمد میاں خان،شیخوپورہ میںمرکزی رہنما علامہ قاری زوار بہادر، سکھر میں مفتی محمد ابراہیم قادری ،مردان میں فیاض خان،ملیر میں مفتی محمد جان نعیمی ،رحیم یار خان میں علامہ نور احمد سیال،نئی کراچی میں محمد صدیقی راٹھور، جیکب آباد میںمفتی شریف سرکی،میر پور خاص میں مفتی نور النبی سکندی،گھوٹکی میں مولانا بدرالدین، لاڑکانہ میں پیر محمد علی جان مجددی،شکار پور میں مولانا شفیق قادری،پشاور میں مولانا معراج الدین اور دیگر قائدین جمعیت و اکابرین نے یوم کشمیر پر کشمیر کانفرنسز سے خطابات کئے۔

کراچی میں مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے تحت کشمیر کانفرنس سے امیر کراچی مفتی عبدالحلیم ہزاروی اور مرکزی صدر اے ٹی آئی زبیر صدیقی ہزاروی کا خطاب،لیاقت آباد میں مستقیم نورانی ،جے یو پی ضلع شرقی کراچی کے تحت مظاہرے سے علامہ وقاص ہاشمی، شعیب برکاتی ، بابرمصطفائی اور حارث وکیل ،نئی کراچی میں محمد صدیق راٹھور کا آزادی کشمیر اجتماع سے خطاب،نبیل مصطفائی اور سیف الاسلام نے اے ٹی آئی کی کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا،کراچی کے اجتماعات اور کانفرنسز میں شا ہ محمد اویس نورانی صدیقی کا پیغام یکجہتی کشمیر کا پیغام سنایا گیا۔

نورانی میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان