ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئی

T20 Ranking

T20 Ranking

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی،پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہو گئی،بھارتی ٹیم کی دوسرے سے چوتھے نمبر پر تنزلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی گئی،پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں جیت کا پھل مل گیا،گرین شرٹس نے ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئی،نئی رینکنگز میں نیوزی لینڈ کے 2 پوائنٹس کم ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں،انگلینڈ کی ٹیم 121 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔